ایئر پورٹ پر برطانیہ میں مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کیپ ٹاؤن(ایچ آراین ڈبلیو)ایئر پورٹ پر برطانیہ میں مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کا دروازہ ٹوٹ کر زمین پر گرگیا تاہم کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے کیپ ٹاؤن ایئر پورٹ پر مسافر طیارے کےساتھ اتفاقی طور پرحادثہ پیش آیا،مذکورہ برٹش ائیرویزکامسافر طیارہ لندن ہیتھرو سے کیپ ٹاؤن پہنچا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز کا بوئنگ 777 کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافر اور عملہ جہاز سے اترچکا تھا تاہم خوش قسمتی سےدروازہ گرنےکی وجہ سے کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوااور مسافرزخمی ہونے سے محفوظ رہے۔مذکورہ طیارہ تقریباً 12 گھنٹے کی پرواز کے دوران نو ہزار670 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پہنچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں