400 ریال فیس ادا کئے بغیراقامہ تجدید نہیں کرایاجاسکتا،حکومت

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں اقامہ قوانین کے مطابق وہ غیر ملکی کارکن جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں ان کے ہر فرد کے لیے ماہانہ 400 ریال کی فیس عائد کی جاتی ہے۔مذکورہ فیس کو عربی میں ’رسوم المرافقین‘ کہا جاتا ہے۔ یہ فیس ادا کرنا لازمی ہے۔ فیس ادا کیے بغیر اقامہ تجدید نہیں کرایا جا سکتا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سعودی حکومت کی جانب سے اقامہ کی مدت میں اختیاری تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت اقامہ سہ ماہی و شش ماہی بنیاد پر بھی تجدید کرایا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ’اقامہ چھ ماہ سے ایکسپائر ہے، کفیل نے تجدید کرانے کے لیے فیس جمع کرائی تو فیملی فیس کی مد میں 19 ہزار سے زائد رقم جمع کرانے کا کہا گیا، واضح رہے کہ فیملی مملکت میں نہیں ہے؟سعودی عرب میں اقامہ قوانین کے تحت ایسے تارکین جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ پر عائد فیملی فیس ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں