صدربائیڈن کی آمد سے چند گھنٹے پہلے پل منہدم ہوگیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیٹسبرگ میں گزشتہ جمعہ کو ایک پل صدر بائیڈن کے آمد سے چند گھنٹے پہلے منہدم ہوگیا۔صدر بائیڈن نے یہاں ایک تقریب میں‌ امریکا کے بوسیدہ انفرااسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنے ایک ٹریلین ڈالر کے بڑی منصوبے کا اعلان کرنا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرزبرگ کی پبلک سیفٹی حکام نے حادثے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ پل ایک برفانی کھائی میں گرا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال داخل کرادیا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حادثے نے فوری قومی توجہ حاصل کرلی، کیونکہ بائیڈن کچھ دیر میں ہی اس صنعتی شہر میں آنے والے تھے جہاں انہوں نے وبائی امراض کے بعد امریکی معیشت کو بحال کرنے کے اقدامات اور تاریخی انفرااسٹرکچر کے اخراجات میں اضافے کے حوالے سے خطاب کرنا تھا۔پریس سیکریٹری جین ساکی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو پٹسبرگ میں پل گرنے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں