کرونانے روس کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،1لاکھ 13ہزار122 کیسزرپورٹ

ماسکو(ایچ آراین ڈبلیو)کرونا وائرس کی نئی قسم روس کو تیزی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، گزشتہ روز رپورٹ ہونے والےانفیکشنز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری کرونا وائرس ٹاسک فورس کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 1 لاکھ 13 ہزار 122 کیسز رپورٹ ہوئے۔یہ اب تک کی ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے جو اس ماہ کے شروع میں ریکارڈ ہونے والی تعداد یعنی 15 ہزار سے سات گنا زیادہ ہے۔ٹاسک فورس کا کہناہےکہ گزشتہ روز کووڈ 19 سے 668 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کووڈ سے روس میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 111 تک پہنچ گئی جو یورپ بھر میں سب سے زیادہ ہے۔کرملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یہ اعداد زیادہ ہیں اور ممکنہ طور پر اور زیادہ ہوں کیوں کہ زیادہ تر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں ہوئے یا ان میں علامات نہیں ہیں۔ترجمان نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ صدارتی ایڈمنسٹریشن میں بہت سے لوگ ہیں جو وائرس سے انفیکٹ ہوئے ہیں، اکثریت نے خود کو آئسولیٹ کرنے کے بعد گھر سے کام کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں