سعودی شہری کے گھر پورا شہر پہنچ گیا، لیکن کیوں

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت کی جانب سےکی گئی ایک چھوٹی سی غلطی شہری کیلئے وبال جان بن گئی، بے چارا اپنےسکون کیلئےگھرکےباہر کرسی رکھ کر بیٹھ گیا۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے سعودی شہری کے گھر کو غلطی سے “صحتی ایپ” پر ویکسی نیشن سینٹر کی لوکیشن ظاہر کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نےاس غلطی پرسعودی شہری کوٹیلی فون کرکےمعذرت کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری عبداللہ العبید نےنجی ٹی وی ’الرسالہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت کی ایپ پر دی گئی لوکیشن اس کے گھر کی ظاہر کی گئی تھی جبکہ ویکسی نیشن سینٹر گھر کے قریب تھا۔ بے شمار افراد روزانہ کی بنیاد پر وہاں آتے رہے۔سعودی شہری نے بتایا کہ صبح7 بجے سے رات 11 بجے تک لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔ ایک دن لوگوں سے بھری ہوئی پوری بس آکھڑی ہوئی اور لوگ بس سے اتر کر گھر میں داخل ہونے لگے جنہیں بڑی مشکل سے سمجھایا کہ یہ گھر ہے جبکہ ویکسی نیشن سینٹر دوسری گلی میں بائیں جانب ہے۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس غلطی سے گھر والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ، آنے والوں کی بڑی تعداد یومیہ بنیاد پر پہنچتی تھی جنہیں درست مقام کی نشاندہی کرنے کےلیے گھر کے باہر کرسی رکھ کر بیٹھ جاتا اور آنے والوں کو سینٹر کی رہنمائی کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں