سعودی عرب، جیل میں قید شخص راہ راست پر کیسے آیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)جیل کی دنیا ہر لحاظ سے ایک مختلف دنیا ہے جس میں انسان قدم رکھتے ہی ایک نئی دنیا میں پہنچ جاتا ہے جو جرائم پیشہ عناصر کو گلے لگاتی ہے، یہاں پر مختلف مقدمات میں سزا یافتہ عام لوگوں کا استقبال غلیظ گالیوں اور تھپڑوں سے کیا جاتا ہے۔ان تمام حالات کے باوجود کچھ جیلیں ایسی بھی ہیں جہاں قیدیوں کی اصلاح اور ان کی اچھی تربیت کیلئے خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سعودی عرب میں منشیات کے استعمال اور لوٹ مار کے جرم میں قید کی سزا کاٹنے والے سعودی شہری نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اسے بری صحبت نے گمراہ کیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال کی قید کی کاٹنے والے سعودی شہری نے بتایا کہ منشیات کی عادت اسے بری صحبت سے لگی، ایک دوست کی وجہ سے نشے کی لت میں مبتلا ہوا۔ان کے مطابق ایک دن جب نشے کے اثر سے نکلا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ میرا بٹوہ جس میں رقم اور بینک اکاؤنٹ کا کارڈ تھا غائب تھا، موبائل بھی میرے پاس نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں