بھارت نے کشمیری صحافی کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

سرینگر (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت نے کشمیری صحافی فہد شاہ کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں نیوز پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ مودی سرکارکے حکم پرفہدشاہ کوگرفتارکرنے والی مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بیان میں فہدشاہ پرسوشل میڈیا پوسٹس اورنیوز رپورٹس کے ذریعے لوگوں کودہشتگردی پراکسانے، دہشتگردی کی تعریف کرنے اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات عائد کئے۔فہد شاہ کے نیوز پورٹل پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فہد شاہ کوجنوری 2020 میں پولیس چھاپوں سے متعلق رپورٹ شائع کرنے پرپولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا جہاں انہیں گرفتارکرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں