بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

کرناٹک (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب کرنے والی مسلمان طالبات پر حکومتی کالج کی جانب سے پابندی کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں کالج میں مسلمان خواتین کوحجاب پہننےسے روکنے کے معاملہ پر بھارتی ہائی کورٹ آج حجاب سے روکنے کیخلاف مسلمان خواتین کی پٹیشن پر فیصلہ سنائے گی۔کرناٹک کالج کے باہر ہندو انتہا پسند اور مسلمان طالبات آمنے سامنے آگئے، حجاب پہنے مسلمان طالبات نے بھی کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق زعفرانی رنگ کے کپڑے پہنے ہندو انتہا پسند طلباء بھی احتجاج کررہے ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کاکرناٹک میں کالجز بند کر نے کا مطالبہ کرہی ہے، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حجاب کا معاملہ حل ہونے تک کالجز کو بند کیا جائے۔گزشتہ روز کرناٹک کے ایک کالج میں دلت ذات سے تعلق رکھنے والے طالب علم بی جے پی کے خلاف میدان میں آگئے اور نیلے رنگ کے رومال پہن کر جے بھیم کے نعرے لگاتے ہوئے کالج میں داخل ہوئے۔دلت طالب علموں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے کارکنوں کو زعفرانی رومال پہن کر آنے کی اجازت دی گئی تو وہ بھی اپنے مخصوص رنگ کے رومال پہن کر کالج آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں