سعودیوں کے نام سے کام کرنیوالے غیرملکیوں کے گرد گھیرا تنگ

ریاض (ایچ آراین ڈبلیو) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اورجنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے تنخواہوں کی وصولی یقینی بناؤ کے نام سے مہم شروع کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیدتی کے مطابق اس مہم میں قومی کمیٹی برائے انسداد کاروباری پردہ داری تعاون دے گی جبکہ متعدد متعلقہ ادارے مہم میں شریک ہوں گے۔مہم میں شریک ادارے مختلف حوالوں سے مہم کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، ان میں لیبر مارکیٹ کی استعداد بڑھانا، آجر اور اجیر تمام فریقوں کے حقوق کا تحفظ، نقدی پر انحصار کم سے کم کرنا، انسانی اسمگلنگ اور سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کا انسداد شامل ہیں۔وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود چاہتی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت دینے اور کرنے والے فریقوں کے حقوق محفوظ ہوں، نجی ادارے مقررہ وقت پر طے شدہ تنخواہ پابندی سے ادا کریں، اس سے لیبر مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہوگی اور ملازمین کا پیداواری ریکارڈ بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں