منظوروسان نےوفاق حکومت سےمتعلق نئی پیشنگوئی کردی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اپنی پیشگوئیوں سے متعلق مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی۔منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ فروری اور مارچ حکومت کیلئے اہم ہے فروری اور مارچ میں وزيراعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منظوروسان نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی ہے سلیکٹڈحکومت نے مہنگائی کر کےنااہلی کا ثبوت دیا ہے عمران حکومت نے قرضوں کے اوپر قرضے لئے اب تحریک چل پڑی ہےجو مہنگائی کم ہونے تک جاری رہےگی۔پی پی رہنما نے کہا کہ جامعات میں ہراساں کرنےکے واقعات کی مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت نےہراساں کرنےکے واقعات کانوٹس لیاہے-چند روز قبل منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے-

اپنا تبصرہ بھیجیں