ڈاکٹرعاصم تیسری بارسندھ ہائرایجوکیشن کے چیئرمین بنانے کیخلاف درخواست دائر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈاکٹر عاصم کی تیسری مرتبہ چئیرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سرچ کمیٹی کا مجوزہ سربراہ بنانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی- تفصیلات کے مطابق درخواست سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے روشن برڑو کی جانب سے دائر کی گئی ہے-درخواست میں چیف سیکریٹری،سیکریٹری قانون،چئیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-ڈاکٹر عاصم پہلے بھی دو مرتبہ چئیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن رہے چکے ہیں-اب تیسری مرتبہ چئیر مین بنانے کے قانون میں تبدیلی کی جارہی ہے-رینجرز نے 2015 کو ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا تھا ڈاکٹر عاصم بھاری کرپشن میں ملوث ہیں-ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے-ڈاکٹر عاصم کی بطور چئیرمین مدت 28 جنوری کو ختم ہوچکی ہے-ڈاکٹر عاصم کرپشن،کرائم،ٹیرر فنانسگ اور چائنہ کٹنگ کے الزامات ہیں-ڈاکٹر عاصم کو سرچ کمیٹی کا سربراہ بنانے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی گئی ہے-ڈاکٹر عاصم کو بطور چئیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں