ایس بی سی اے،نئے ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کے بعد افسران کی اکھاڑپچھاڑ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نئےڈائریکٹرجنرل کی تعینیاتی کےبعد افسران کی اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگئی-ایس بی سی اے کے 21 افسران کے تبادلے کردئیے گئے-افسران میں ایک ڈائریکٹر، دو ڈپٹی ڈائریکٹر، چودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 4 بلڈنگ انسپکٹرز شامل ہیں-ڈائریکٹر ویجیلنس اینڈ کاوئنٹر چیکنگ مجاھد عباس کو ڈائریکٹر ضلع کورنگی تعینیات کردیاگیا-ڈپٹی ڈائریکٹراشفاق کھوکھرکوڈائریکٹرویجیلنس اینڈ کاوئنٹرچیکنگ کاعارضی چارج سونپ دیا گیا-ڈپٹی ڈائریکٹرڈیمالیشن راشد حسین کا سکھر ریجن تبادلہ کردیا گیا-اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز میں شہزاد کھوکھر، آصف حسین شیخ،شاہد حسینخشک،عبدالروف شیخ ، ماجد علی مگسی، فہد امتیاز، عاصم حسین صدیقی شامل ہیں-اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز نیاز حسین لنڈ ، صلاح الدین عباسی، آغا جہانگیر خان، ذولفقار علی راہو، محمد رضی بلگرامی، آفتاب سومرو، وقار احمدخاور کا بھی تبالہ کیا گیا-بلڈنگ انپکٹر ز جاوید قہر، اورنگزیب خان، قربان علی جمالی اور لئیق احمد بھٹو کا بھی تبادلہ کردیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں