سرجانی ٹاؤن جنسی بھیڑیئے مارے گئے،5لاکھ روپے اورتعریفی اسناد کااعلان،ایڈیشنل کراچی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سرجانی میں ڈکیتی کےدوران17سالہ لڑکی سےاجتماعی ذیادتی اورڈکیتی کرنےوالے جنسی بھیڑیئے پولیس مقابلے میں مارے گئے 14 فروری کو سرجانی سیکٹر سیون اے میں واقع ایک گھر میں رات گئے چار ملزمان داخل ہوئے تھے جنہوں نے گھر کے افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر 17سالہ لڑکی سے اجتماعی ذیادتی کی اور ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہوگئے تھے وقوعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ گزشتہ رات سرجانی ٹاؤن پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے بعد پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو ہلاک کردیا مقابلے کے دوران ایس ایچ او حاجی ثنا اللہ ملزمان کی فائرنگ سے خود کو بچاتے ہوئے گر گئے جس سے انکے ٹانگ میں چوٹ لگی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل 125 سی سی مورخہ 13 فروری کو تھانہ بلال کالونی ڈسٹرکٹ سینٹرل سے چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں درج ہے۔ جبکہ ہلاک ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 14 فروری کو ہونے والی واردات جس میں 17 سالہ لڑکی کو ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا کے اہل خانہ نے ایک ہلاک ملزم پیر بخش کی شناخت کرلی جو لڑکی کیساتھ ذیادتی کرنے والے ملزمان میں سے ایک ہے۔ پولیس کے مطابق وقوعے میں ملوث 4 ملزمان میں سے دو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں