سربراہ پاک فضائیہ کی انٹر بینڈ مقابلے 2021 – 22 کی اختتامی تقریب میں شرکت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پی اے ایف انٹر بینڈ مقابلے 2021 -22 پی اے ایف کمپلیکس، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تین روزہ سالانہ میوزیکل فیسٹول کے دوران جنرل ڈسپلن، وردی اور میوزیکل آلات کے معائنے سمیت کالم مارچ اور مختلف طرز کی پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پی اے ایف کے 04 براس بینڈ یونٹس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اپنی دھنوں سے جادو جگایا۔ مزید برآں، امسال آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے پیش نظر تمام شریک یونٹس کی جانب سے ایک خصوصی نغمہ پیش کیا گیا۔ قومی اور لوک نغموں کی دھنیں بجاتے ہوئے، تمام بینڈ یونٹوں نے اجتماعی طور پر “75 کا ہندسہ اور ھلال” بنایا۔ اس کے علاوہ سسٹر سروسز کے براس اور پائپر بینڈز، سلیم نواز فضائیہ کالج، پی اے ایف بیس مسرور اور فضائیہ انٹر کالج پی اے ایف بیس منہاس کے اسٹوڈنٹ بینڈز نے بھی تقریب میں بطور مہمان شرکت کی۔مہمان خصوصی نے ونر بینڈ، بہترین بینڈ ماسٹر اور انفرادی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔ مہمان خصوصی نے تمام شرکاء کی کارکردگی اور فنکارانہ کاوشوں کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں