’’خود کوپہچانو! ‘‘کےعنوان سےطالبات میں جلد کی حفاظت سے متعلق آگاہی سیشنز

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ہمدرد پاکستان کی جانب سے ماہ فروری۲۰۲۲ء کے دوران کراچی بھر کے دس سرکاری کالجز میں طالبات میں جلد کی حفاظت اس کی رعنائی کےلیےصافی برانڈ کے تحت ’’خود کو پہچانو‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی اورانٹریکٹو سیشنز کے سلسلے کا آخری پروگرام گزشتہ روز مقامی سرکاری کالج میں مکمل کرلیا گیا۔ہمدرد پاکستان کے اس منفرد اقدام کامقصد طالبات میں شخصیت کوابھارنےکی اہمیت اور اپنی جلد کی صحت اور شادابی کو بحال رکھنے کی افادیت سے روشناس کرانا تھا۔تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پروفیشنل کریئر میںبااعتماد ہوں۔تفصیلات کے مطابق ہمدرد صافی برانڈ کے تحت شروع ہونے والی ا س آگاہی مہم میں معروف ماہر جلد ڈاکٹر قمر الحسن نے طالبات کو جلد کی صحت، داغ دھبے، کیل اور مہاسوں اور چہرے کی شادابی اور بالوں کی رونق برقرار رکھنے کے لیے مفید معلومات فراہم کیں۔ ہر سیشن کے بعد شریک طالبات کی حوصلہ افزائی کےلیےانہیں خصوصی سرٹیفکٹ بھی دیئے گئے۔ ہر سیشن میں ہمدرد پاکستان کی جانب سے موجود طبیبہ نے طالبات کی جلد کا تفصیلی معائنہ کیا اور اُنہیں طبی مشورے دئیے۔ طالبات کی دلچسپی کے لیے فوٹو بوتھ بھی لگائے گئے جہاں طالبات نے دوستوں کے ہمراہ اپنی تصاویر کھنچوائیں۔اساتذہ اور کالجز کی انتظامیہ نے ہمدرد پاکستان کی کاوش کو سراہا اور محترمہ سعدیہ راشد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو ملک میں صحت کے شعبے کی ترقی میں مصروف عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں