پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری انگریزی زبان بھول گئے

لاہور(ایچ آاین ڈبلیو)پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری انگریزی زبان بھول گئے۔لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب اردو بولنے کی عادت ہوگئی ہے، شاید بھول چکا ہوں انگریزی میں تقریر کیسے کی جاتی ہے۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زردار نے بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی لازمی ہے، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو آئین اور جمہوریت دی، قانون ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے ساتھ والد سے ملنے جیل جاتا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قانون کے بغیر کوئی ریاست قائم نہیں ہوسکتی، میری والدہ اور والد پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے، والدہ اور والد کو عدالتوں نے باعزت بری کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کا لاہور ہائی کورٹ بار سے گہرا تعلق ہے، پیپلز پارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں