ملیرجیل میں قیدشہری پراسرارطورپرہلاک ہوگیا،لاش بیت الخلاسے برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیرجیل میں قید شہری پُر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا، قیدی کی لاش جیل کے بیت الخلاء سے برآمد ہوئی۔کراچی کی ملیرجیل سےقیدی کی ہلاکت پرجیل انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا، جیل انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پطرس نامی قیدی کی لاش جیل بیرک کے اندر واش روم سے ملی تھی۔انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ 21 سالہ قیدی تین ماہ سے اغوا کیس میں ملیر جیل میں قید تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ نے کہا کہ مردہ حالت میں ملنے والے قیدی کے پاس سے خودکشی کے شواہد نہیں ملے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جارہا ہے، قیدی کی وجہ موت پوسٹ مارٹم میں ہی سامنے آسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں