بھارت میں زیرحراست پاکستانی خاتون کوپاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت میں زیرحراست پاکستانی خاتون سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کر دیا ہے-سمیرا کوپاکستانی شہریت نامہ نادرا کےذریعےاسکے خاندان کی تصدیق کے بعدجاری کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے شہریت تصدیق نامہ کا مراسلہ آج وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے۔شہریت تصدیق کے ساتھ ہی سمیرا کو نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشن سفری دستاویز جاری کرے گا۔سفری دستاویز جاری ہونےکے بعد سمیرا نامی پاکستانی شہری وطن واپس آ سکیں گی-سمیرا کے ساتھ اسکی چار سالہ بیٹی بھی پاکستان واپس آسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں