طوفان یونیس کے باعث وارننگ جاری،100میل فی گھنٹہ رفتارسے ہوائیں چلنے لگیں

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)برطانیہ میں طوفان یونیس کےباعث وارننگ جاری کردی گئی ہے، اس دوران 100 میل فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلنےکاامکان ہے۔حکام نےلوگوں کوگھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق لندن میں طوفان یونیس کے باعث ریڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز میں جمعہ کے روز خطرناک موسم کے سبب ریڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے، شدید خراب موسم کی صورت حال پر غور کے لیے حکومت نے کوبرا میٹنگ بھی طلب کرلی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب اڑ کر گرنے والی اشیا انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں