شارجہ کا نیا سفاری پارک،دنیا دیکھ کردنگ رہ گئی

شارجہ(ایچ آراین ڈبلیو)سات سالہ طویل انتظار کا خاتمہ ہوا، افریقا سے باہر دنیا کی سب سے بڑی سفاری کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شارجہ سفاری کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، جمعرات کو پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی ، سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران کو پارک کا افتتاح کرتے ہوئے اور سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں صحرا کے وسط میں 8 مربع کلو میٹر کی جگہ پر جھیلوں اور ہریالی کو دکھایا گیا ہے، یہ ریزرو نخلستان کے شہر الدھید کے قریب بنایا گیا ہے، اس پرکشش سفاری کو بنانے میں 7 سالہ کا عرصہ لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں