حجاب تنازعے کے شعلے بھارت کی دیگر ریاستوں تک پھیل گئے

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کا تنازع دیگر ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک سے شروع ہونے والے حجاب تنازعے نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے، کرناٹک ، مدھیا پردیش اور اتر پردیش کے بعد اندھرا پردیش میں بھی حجاب پہنی طالبات کو کلاس میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔واقعہ علی گڑھ کے دھرم سماج ڈگری کالج میں پیش آیا، جہاں انتظامیہ کی جانب سے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کالج میں برقعہ پہنی دو طالبات کو کلاس میں دخلے سے روکا تو طالبات نے کالج کے باہر احتجاج کیا۔کالج انتظامیہ نے آناً فاناً ڈریس کوڈ نافذ کرتے ہوئے کالج کیمپس میں برقع اور گمچھا پر پابندی عائد کرنے کا نوٹس چسپاں کر دیا، جس پر مسلم طلبا میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں