احمد آباد دھماکے کا فیصلہ،38 ملزمان کو سزائے موت،11 کو عمرقید

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی شہراحمدآباد میں سال2008 میں ہونےوالےسلسلہ وار بم دھماکوں کےمقدمےمیں ملوث مجرمان کی سزا کا فیصلہ کردیا گیا۔خصوصی عدالت کے جج اے آر پٹیل نے فیصلہ سناتے ہوئے38 ملزمان کو سزائے موت جبکہ11 کو عمرقید کی سزا سنائی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے میں دھماکوں میں مرنے والوں کو ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے، یاد رہے کہ ان دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں