برازیل میں طوفانی بارشیں، 100افراد زندہ درگور

برازیل(ایچ آراین ڈبلیو)برازیل کے شہر پیٹروپولس میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، طوفانی بارش کے بعد درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں تیز بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند، کئی مکانات اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں کے بعد شہر میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ برازیل کے شہر پیٹروپولیس میں مٹی کے تودے گرنے اور طوفانی سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں