ڈی جی رینجرز کا الطبری میڈیکل کالج کراچی کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی جی رینجرز(سندھ) میجرجنرل افتخار حسن چوہدری نے ا لطبری میڈیکل کالج کراچی کادورہ کیا۔اس موقع پرکالج کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی، انتظامیہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز کوخوش آمدید کہا۔ڈی جی رینجرز (سندھ) نےاپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک ہمارے اجداد کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے اور ہم سب کو ملکر اس کی تر قی میں اپنا کر دار ادا کر نا ہے۔ اس ملک کا مستقبل نو جوانوں سے منسلک ہے اور نوجوان خصوصاً طلباء ہمارا مستقبل ہیں اوران کاشماردنیا کےہونہاراورذہین ترین نوجوانوں میں کیاجاتاہے۔ نوجوان معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کی روک تھام اور منشیات سے پاک پاکستان مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ کالج کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات نے سوال و جواب کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کالج کے چانسلر، انتظامیہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں