ویسٹ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث کو CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم کو CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ملزم مورخہ 10 فروری 2022 کو اپنے ساتھی کے ہمراہ ناظم آباد کے علاقے میں شوپ/دکان سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوا تھا-واردات کا مقدمہ الزام نمبر 71/2022 بجرم دفعہ 397/34 دکان مالک ارباز کی مدعیت میں تھانہ ناظم آباد میں درج ہے۔موجودہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایس ایچ او اورنگی نے CCTV فوٹیج اور خفیہ اطلاع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم ولی محمد عرف مشرف سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، دکان سے چھینے گئے 02 موبائل فونز اور نقدی برآمد۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 175/2022 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج۔مزید وارداتوں میں ملزم کی شناخت اور تفتیش کا عمل جاری۔واردات میں ملوث ملزم کے فرار ساتھی جنگی کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں