چمن میں خفیہ اطلاع پرکارروائی، دہشتگردگرفتار

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں 15 کلو گرام بارود، 2 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، پرائما کارڈ برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں