بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کی اور 5 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عزیز کوگرفتار کرلیا۔ملزم نے چھت پر کھیلتے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم مدعی مقدمہ کے گھر رنگ روغن کا کام کرنے آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی عیسی سکھیرا نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں