شہرقائد کراچی، کے بہادر شہری نے ڈاکوؤں پکڑلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد میں بہادر شہری نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، لوگوں نے دونوں ملزمان کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس پر قابو پانے میں پولیس بھی ناکام نظر آرہی ہے۔کراچی میں پولیس کی کارکردگی سے مایوس شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی ہمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو پکڑنا شروع کردیا۔ایف بی ایریا دستگیر میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی، رہزنی کی واردات کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں