اسکاؤٹس ٹریننگ اکیڈمی،949ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسکاوٹس ٹریننگ اکیڈمی (ساوتھ) میرعلی میں 949 ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (ساؤتھ) میجر جنرل منیر افسر نے بطور پریڈ معائنہ آفیسر پریڈ میں شرکت کی-مہمان خصوصی میجر جنرل منیر افسر نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پریڈ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اول پوزیشن حاصل کرنے پر ریکروٹ تاج کبیر کو اعزازی شمشیر، مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ریکروٹ فیضان حسین کو کمانڈنٹ سٹک، بہترین فائرنگ کیٹگری میں ریکروٹ محمدخبیر کو میڈل، بہترین پی ای ٹی کیٹگری میں ریکروٹ حمزہ زرین کومیڈل اورتعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےریکروٹ اصغرخان کومیڈل سے نوازا گیا۔پاسنگ آوٹ مارچ کے ریکروٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آخر میں تمام ریکروٹس نے پرجوش انداز میں مادر وطن کے دفاع کا حلف اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں