تحریک عدم اعتماد،عامرلیاقت حسین نے 3اہم پیشن گوئیاں کردیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 3 اہم پیشگوئیاں کر دی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین پیش گویئاں کررہا ہوں جو وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم،انہوں نے پہلی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی۔دوسری یہ کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی جبکہ علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے۔ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے ووٹ 182 تک پہنچ گئے، ناراض اراکین کے بنا بھی عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہمارے مولاجٹ وزرا اور خوشامدیوں نے میرے کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بشری بھابھی نے مجھے دور رکھا سب دور ہوگئے، نارض اراکین قائد ایوان کواعتماد کاووٹ دیں گے لہذا نااہل نہیں ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے ، معاہدے کی توثیق کے بعد میڈیا کوتفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسی حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے مطالبات مان لیے ہیں ، تمام پارٹیوں نے ہمارے مسائل کے حل پر اتفاق کیا ہے ، رابطہ کمیٹی کی توثیق کے بعد تفصیلات سامنے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں