پی ٹی آئی کا لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پی ٹی آئی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جلسہ مینار پاکستان لاہور پر کرنے کی تجویز دی گئی۔دوسری جانب، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں مشاورت آج ہوگی، جس میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدور اور سینئیر قیادت شریک ہوگی۔سیاسی کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی ملک بھر ممبر سازی کی مہم شروع کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پرغور ہوگا، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ عمران خان پارٹی رہنماوں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں