مسترد سلیکٹڈ عدالتوں ودیگرپرحملے کررہا ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےعمران خان کی تقریر پرکہاہےکہ مسترد سلیکٹڈ عدالتوں ودیگرپرحملے کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تقریر پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسترد سلیکٹڈ عدالتوں و دیگر پر حملے کررہا ہے،عدالتوں نے بے پناہ برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم اورصدر نےآرٹیکل 6 کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان نے سیاسی مقاصد کے لیے تحریک عدم اعتماد سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، ادارےغیرجانب دار ہیں، عمران خان کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔اس سے قبل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انتخابی اصلاحات لائیں گے اور معاشی مسائل حل کریں گے۔وزیرخارجہ بننے کے سوال پر بلاول کا کہنا تھا کہ پارٹی ملک کے بہتر مفاد میں جوبھی فیصلہ کرے گی، اس پرعمل کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں