متحدہ قومی موومنٹ سے سندھ کی گورنرشپ کی کوئی بات نہیں ہوئی،وزیراعظم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے سندھ کی گورنر شپ کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جب میاں شہباز شریف کراچی دورے کے دوران ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے تو اے آر وائی نیوز کےاستفسار پرکہ کیا ایم کیوایم نےگورنرشپ کی کوئی بات کی؟انھوں نےجواب دیا، نہیں ایم کیوایم سےگورنر شپ کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی اے آر وائی سے ایکسکلوزیو گفتگو میں انھوں نے ایم کیو ایم کو کابینہ میں شامل کیے جانے کے سوال پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا اور جواب دیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے لیے بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا تھا، ایم کیو ایم قیادت نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں