عمران خان کے دورمیں معیشت کے شعبے جمودکا شکار رہے،وزیراعظم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں معیشت کے تقریباً تمام شعبے ، جمود کا شکار رہے، پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں تقریبا تمام شعبے ہی جمود کا شکار رہے جس میں پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ بھی شامل ہے جو کہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کے ساتھ بقیہ کام کی جلد تکمیل کا حکم دیدیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کو باوقار سروس فراہم کرنے کا راستہ ہے،بدقسمتی سےعوامی بہبود کے منصوبے میں تاخیر سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں بتایا کہ دارالحکومت کے دیگرعلاقوں کیلئے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں