حمزہ شہبازکی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے،پی ٹی آئی اراکین

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی کے ناراض 24 اراکین پنجاب اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 24 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس جمع کرائے جانے کے بعد منحرف اراکین بھی ضد پر اڑ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلیک میل کرنے کیلیے ہمارے خلاف ریفرنس جمع کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ناراض اراکین کو اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے واپسی کا پیغام دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ناراض ارکان واپس آجائیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناراض ارکان کے ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہبازکی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور ریفرنس کا جواب بھی نہ دینےکا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی سے ناراض بیشتر اراکین اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے ککے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور ہم سب متحد ہیں کوئی ایک رکن بھی نہیں توڑ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں