سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کوہراساں کرنے کیخلاف،پی ٹی آئی رہنمانے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے علی نواز اعوان کی جانب سے درخواست دائر کی۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب دڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سائبر ونگ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جارہے ہیں، گھروں پر چھاپےمار کرکارکنان کی فیملیزکوبھی ہراساں کیا جارہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے خلاف مختلف مقدمات درج کیےگئے ، حکمران جماعت کی ایماپر کارکنان کے خلاف کاروائیاں شروع کی گئیں ، اظہار رائے کی آزادی بنیادی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی پارٹی کارکنوں کے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنےسےروکا جائے، چادر،چار دیواری پامال کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، کارروائیوں کوعدالتی فیصلوں کے تناظر میں غیر قانونی قراردیا جائے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیاایکٹیوسٹ کے گھروں پر چھاپوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں