میٹروبس منصوبے میں تاخیر،وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنےکی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا اور 4 سال سے التوا کے شکار منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو اسلام آباد میٹرو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، وزیراعظم نے سوال کیا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کیلئے 15بسیں مہیاکی جارہی ہیں اور ہفتے کے روز سے بسیں چلائی جائیں گی۔ جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موٹروے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق .وزیراعظم شہبازشریف نے میٹرو بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا 16بلین خرچ ہونےکےباوجودمنصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ میٹروبسوں میں سامان رکھنےکی سہولت بھی مہیاکی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں