ہرصورت عمران خان کو واپس لائیں گے،کپتان لوگوں کی ضدبن چکا ہے

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)سابق رکن قومی اسمبلی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہر صورت عمران خان کو واپس لائیں گے، کپتان اب لوگوں کی ضد بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ‘امپورٹڈ_حکومت_نامنظور’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹواور شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈیزل صرف کرسی کیلئےآتاہےآج پھر کرسی کی تلاش کررہاہے، ڈیزل سے پوچھتاہوں دین کےنام پرسیاست کرتےہومگر آج وقت دکھارہاہےکہ جوعمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتے تھےاب خود امریکا کےغلام بن گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویزخٹک نے کہا کہ مارچ میں ہمارے سفیر کو امریکا میں بلاکر دھمکیاں دی گئیں، کہا گیا عمران خان کو ہٹادو گے تو پاکستان کو معاف کردیں گے، کہا گیا کہ عمران خان رہےگا تو پاکستان کےسنگین مسائل ہونگے۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکاتو کوئی لے دےکریگا،لگتا ہےانہوں نے پاکستان کا سودا کرلیا، کیا امریکا ان کامامالگتا ہےجو انہیں حکومت میں لائےگا۔پرویزخٹک نے کہا کہ بھکاریوں کا طعنہ دینے والوں سے پوچھتاہوں ملک کوبھکاری کس نےبنایا؟، ان لوگوں نےپاکستان کوبھکاری بنادیا اورخود ارب پتی بن گئے۔سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ امریکی ایجنٹوں سن لو، اب یہ لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے، عمران خان اب لوگوں کی ضدبن چکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ ہر صورت عمران خان کو واپس لائیں گے، عوام الیکشن کی تیاری کرلو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں