قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے123اراکین کےاستعفوں کو منظور کرلیاہے۔سماجی رابطےکی ویب سائٹۓٹوئٹرپراپنے پیغٖام میں انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف کےاراکین کے استعفے رولز کے تحت منظور کیے گئے۔اس حوالےسے سابق وزیر اطلاعات فرخ حبیب نے تصدیقو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، استعفوں کی منظوری سےعام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہیں 125 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے موصول ہوئے تھے جن میں سے این اے12 کے محمد نواز اور این اے-47 کے جواد حسین کے علاوہ سب نے خود یہ استعفے جمع کرائے۔واضح رہے کہ گزشتہ پیر کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں