پشاوردھماکہ،سی ٹی ڈی کے تین اہلکار شدیدزخمی ہوگئے

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) پشاور میں چمکنی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ خٹکوپل کے قریب سی ٹی ڈی کی گاڑی کے گزرتے ہی اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوارسی ٹی ڈی کے تین اہلکارزخمی ہوگئے تاہم ان کے زخموں کی نوعیت معمولی تھی ۔ پولیس اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرموقع پرپہنچ گئیں-تفصیلات کے مطابق پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کیا۔پولیس کےمطابق دھماکہ خیزمواد سڑک پرنصب کیا گیا تھا۔دوسری جانب پشاور کے علاقے شمشتومیں سرکاری اسکول کے باہرنصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے بم اسکول کی بیرونی دیوارکے ساتھ مرکزی دروازے کے قریب زمین میں نصب کیا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا-واضح رہے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ اسی دوران اسکول کے قریب سے ہی زمین میں دبایا ہوا ایک اور بم بھی برآمد ہواجسے ناکارہ بنا دیا گیا ۔ پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں