عمران خان روز الزام لگانے سپریم کورٹ پہنچ جاتے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے کیلئے چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان روز الزام لگانے سپریم کورٹ پہنچ جاتے تھے ، ان کے ٹولے پر ہاتھ ڈالا توانہوں نے کے پی کے میں احتساب کمیشن بند کردیا،ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے جو سوالات لوگوں کے ذہنوں میں اٹھ رہے ہیں قوم ان کے جوابات کی منتظرہے اب بھاگنے اورجھوٹ بولنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کو خاموش رہنے کیلئے 10 ارب کی آفر پر حیرانی ہے کہ انہیں بولنے کیلئے اب 10 ارب روپے کی ضرورت پڑے گی ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نقل مارنے کیلئے پنجاب کے دورے کر رہے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کہ انہیں اپنے فارن فنڈنگ کا حساب دینا ہی ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں