کراچی: رینجرز کے شہر بھر میں چھاپے، لیاری گینگ وار کے دوخطرناک کارندے گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں‌ کے دوران 12 ملزمان گرفتارکر لئے.ترجمان رینجرز کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں سے دو گل محمد اور گلفراز عرف پاکیا کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے. دونوں ملزمان لیار ی میں گرنیڈ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں- گرفتار ملزمان میں 7 ڈکیت اور 2 منشیات فروش بھی شامل ہیں- ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں- گرفتار تمام ملزمان کو قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں