افغانستان: نری کنڈوں میں‌ امریکی جیٹ طیاروں کی بمباری، 16 طالبان ہلاک، ٹھکانے تباہ

کرم ایجنسی (ایچ آراین ڈبلیو) ایجنسی کے قریب افغانستان کے علاقے نری کنڈوں پر امریکی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 16 افغان طالبان جاں بحق کئی شدید زخمی اور ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے ہیں- امریکی جیٹ طیاروں نے ایجنسی کے علاقے غوزگھڑی باڈر کے قریب افغانستان کے علاقے میں افغان طالبان کے مرکز کو نشانہ بنایا جس میں اس وقت اہم میٹنگ جاری تھی افغان ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے افغان علاقہ ڈھنڈ پھٹان میں قائم بیس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا اور دہشت گردوں کے مراکز پر نیٹو فضائی نے شدید بمباری کی جس میں افغان طالبان دہشت گردوں کو نقصان پہنچا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں