نجی ٹی وی پراستخارہ پروگرام کرنے والا عامل مبشر عالم اقدام قتل کیس میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال کے بلاک 5 میں واقع ایک مقامی ریسٹورنٹ کے باہر ویگو جیپ میں سوار ایک شخصیت کے تین گارڈوں نے ایک سوزوکی سوار پر فائرنگ کر دی- جس کے نتیجے میں وہ بازو میں گولی لگنے کے باعث‌ زخمی ہو گیا- فائرنگ کے بعد جیب میں سوار افراد وہاں سے رفو چکر ہو گئے- بعدازاں پولیس نے زخمی سوزوکی ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں ویگو رجسٹریشن نمبر CV-7461 میں سوار افراد کے خلاف دفعہ 324/34 ایف آئی آر نمبر 226/17 درج کر لی- گاڑی کی رجسٹریشن چیک کرنے کے بعد پولیس نے گاڑی کے مالک کے گھر واقع مکان نمبر ‌R-117الامین بنگلوز میں چھاپہ مار کر گاڑی کا مالک مبشر عالم اور اس کے تین گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے- گارڈز کی شناخت کامران، نیاز اور اظہر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور وقوعہ پر استعمال ہونے والی گن 7 ایم ایم برآمد کر لی ہے- پولیس نے جائے وقوعہ سے خول بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے- ایچ آراین ڈبلیو کے مطابق گاڑی کا مالک مبشر عالم ایک نجی ٹی وی پر استخارہ کے نام سے پروگرام بھی کرتا ہے اور اس کا ڈیفنس میں‌ ایک کلینک بھی ہے جہاں وہ ہربل میڈیسن سے علاج کرتا ہے- پولیس مزید تفیتش کر رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں