حکومت مزید گھڑی چوروں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے معیشت کی بحالی پر توجہ دے، شاہی سید

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے آپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت مزید گھڑی چور پر آپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے معیشیت کی بحالی پر آپنی توجہ مرکوز کرے۔عوام کو غیر ضروری مسائل میں الجھانے کے بجائے انکی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو ترجیح بنایا جائے۔عمران خان کا لانگ مارچ لنگڑا ہوچکا ہے، اب شاید یہ مارچ کھبی بھی اسلام آباد نہ پہنچ سکے۔عمران خان نے آپنی بدزبانی اور خودپسندی کی وجہ سے ملکی اداروں کو متنازعہ بنانے میں کوئ کثر باقی نہیں چھوڑی ہے ۔آرمی چیف کی تعیناتی سمیت ججز کی تقرری کے عمل کو بھی عمران خان متنازعہ بنا چکے ہیں ۔امید ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل آئین کے مطابق بخیر وخوبی تکمیل تک پہنچے گا ۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ایک جانب تو پختونوں کی آبادیوں کو مسمار کررہی ہے، جبکہ دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں پختون علاقوں سے ووٹ لینے کی تگ ودو میں ہے۔مجاہد کالونی کی قدیم آبادی کو ایک شخص ڈاکٹر عاصم کی ایماء پر مسمار کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ مجاہد کالونی میں پولیس کے زریعے باپردہ خواتین پر تشدد کرنا انتہائی شرمناک عمل تھا ۔کراچی کے پختون پیپلز پارٹی کے اس نارواں سلوک کو ہمیشہ یاد رکھینگے۔پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت آج کراچی کے شہریوں پر اتنا ہی ظلم کرے جتنا وہ کل خود برداشت کرسکے ۔سندھ حکومت اگر اگر کراچی شہر سے مخلص ہوتی تو کراچی کے پارکس اور دیگر رفاحی پلاٹس کو قبضہ گیروں سے واگزار کراتی۔پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں ملیر، اورنگی اور منگھو پیر کی سرکاری زمینوں پر دھڑادھڑ قبضے ہورہے ہیں۔