بھارتی خاتون نے عدالت میں پاکستانی شوہرپرالزامات کے انبارلگا دیئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی خاتون نے عدالت میں پاکستانی شوہراوراس کےخاندان پرالزامات کے انبارلگا دیئے ۔ مجسٹریٹ نے شوہر،نکاح خواں اورشادی کے گواہوں سے دو ماہ میں جواب طلب کرلیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کی مجسٹریٹ کے سامنے پیشی ، خاتون نے گن پوائنٹ پر شادی اور زیادتی کے الزامات لگا دیئے-تفصیلات کے مطابق عدالت نے نوبیاہتا خاتون کے شوہر ، نکاح خواں اور گواہان کو نوٹس جاری کر کے گیارہ جولائی تک جواب طلب کر لیا ۔ ڈاکٹر عظمیٰ نے مجسٹریٹ حیدر علی شاہ کے روبرو بیان میں کہا کہ پاکستان آمد پر اس سے امیگریشن دستاویزات سمیت تمام سامان چھین لیا گیا-واضح رہے صبح شام زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، طاہر سے اس کی بندوق کی نوک پر شادی کرائی گئی ، وہاں موجود بچے طاہر کو ابو کہتے تھے ۔ خاتون نے ڈپلیکیٹ سفری دستاویزات جاری کرنے کی استدعا کی ۔ دوسری جانب طاہر اپنی بیوی عظمیٰ کو لینے بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گیا ۔ پولیس کے مطابق طاہر کی درخواست پر بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں