عمران خان کی بدزبانی کیخلاف شہبازشریف نے نوٹس بھیج دیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیرا علیٰ شہباز شریف نے عمران خان کو ان کے خلاف بدزبانی،غلط الزامات لگانے پرہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،خواجہ حارث ایڈوکیٹ نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے عمران خانکو10 ارب روپے کا نوٹس بھیجا،نوٹس میں عمران خان سے 14 دن میں معافی مانگنے کا کہا گیا،بصورت دیگر وزیر اعلیٰ قانونی کاروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ایک عوامی جلسے میں الزام لگایا کہ انہیں 10 ارب روپے کی آفر کی گئی،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے نوٹس عمران خان کو ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے پتہ پر ارسال کر دیا ہے،اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ نے ایک ہرجانے کا نوٹس دیا تھا جس کا آج تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کا کیا بنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں