مخالفین کی گالیوں اورالزامات کا جواب 2018 کے الیکشن میں دیں گے،رانا ثنااللہ

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو) فیصل آباد میں گرلزکالج ایوب ریسرچ کے افتتاح کے بعد صوبائی وزیرقانون نے مخالفین کی خوب خبرلی،ایک نجی تی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے راناثنااللہ نے شیخ رشید کوشیطان اورسراج الحق کومکارمولوی کہہ دیا،انکا کہنا تھا عمران خان سمجھتے ہیں قوم انکے مایوسی کے ایجنڈے میں آ جائے گی،مخالفین کی گالیوں اور الزامات کا جواب عوام 2018 کے الیکشن میں دیں گے،ترقی کی جدوجہد جاری رہے گی،وزیراعلی سندھ بوٹی مافیا کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے درخواست کریں۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے رانا ثناللہ خاں نے کہا جے آئی ٹی حکومت نے نہیں سپریم کورٹ نے تشکیل دی ہے اس پر پروپیگنڈا مناسب نہیں،انکا کہنا تھا وزیر اعظم ہر مہینے نئے پاور پروجیکٹس کا افتتاح جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں