فلموں میں کام کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا،فضیلہ قاضی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) ناموراداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سینئرزسے سیکھنے کی کوشش کی انکے بھرپورتعاون اوررہنمائی کیوجہ سے ہی مجھے اس شعبے میں نام کمانے کا موقع ملا،شوبزاورگھرمیں توازن برقراررکھنا مشکل کام ہے لیکن شادی کے بعد میری ترجیح میرا گھراوربچے ہی رہے۔نجی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا جب بچے چھوٹے تھے تو شوبز سے عارضی دوری اختیار کر لی تھی لیکن جب وہ بڑے ہوئے تو دوبارہ کچھ کام کیا،فضیلہ قاضی نے کہا فلموں میں کام کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا اس لئے کبھی اس بارے میں سوچا بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے موضوع کے اعتبار سے بہترین ہیں اس لئے ہمیں کسی اور ملک کی نقل کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں