شاہینوں کے پاس کالی آندھی کے دیس میں تاریخ رقم کرنے کا آخری موقع

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اورویسٹ انڈیزبدھ کوفیصلہ کن ٹیسٹ میں مد مقابل آئیں گے،شاہینوں کے پاس کالی آندھی کے دیس میں تاریخ رقم کرنے کا آخری موقع ہے،تین میچز کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے،مصباح الیون نے کنگسٹن میں سات وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر سیریزمیں برتری حاصل کی،برج ٹاون میں ہولڈرالیون نے پلٹ کروارکیا اور106 سے میدان مارا، پاکستانی ٹیم آخری میچ جیت کر پہلی بار ویسٹ انڈین سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے جان لڑائے گی تو دوسری جانب میزبان ٹیم بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست روایت کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے،ڈیبیو میچ میں صرف ایک وکٹ لینے والے لیگ سپنر شاداب خان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں